Showing posts with label Interesting. Show all posts
Showing posts with label Interesting. Show all posts

بھوت ورزش کرنے جم پہنچ گیا ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک پراسرار ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک اوپن ایئر جم پارک میں ورزش کی مشینیں اپنے آپ حرکت کرنے لگیں۔بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک پارک میں قائم اوپن ایئر جم کی ہے، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پارک نئی دہلی میں واقع ہے جبکہ بعض افراد کے مطابق یہ ویڈیو اتر پردیش کی ہے۔

ویڈیو میں ورزش کے لئے استعمال ہونے والا سوئنگ خود بخود حرکت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ کوئی بھوت ہے جو اپنی فٹنس کے بارے میں فکر مند ہے اور جم استعمال کر رہا ہے۔یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ اتر پردیش کے شہر جھانسی کی پولیس کو نوٹس لینا پڑا۔ پولیس اوپن ائر جم پارک میں پہنچی اور ورزش کے آلات کا جائزہ لیا۔

پولیس کے جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ سوئنگ پر چکنائی جم گئی ہے جس کے باعث وہ ہوا سے باآسانی حرکت کر رہا ہے۔

بعد ازاں محکمہ پولیس کے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ اصل بھوت وہ ہے جس نے ایک عام سی ویڈیو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، ایسے شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔